• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، شریف فیملی کی تصدیق

لندن(مرتضیٰ علی شاہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔ 

شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے جیو نیوز کو تصدیق کی گئی ہےکہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے جبکہ شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ جبکہ رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، جاوید لطیف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔ 

نواز شریف4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کے لئے آئندہ ہفتہ لندن پہنچیں گے۔

اہم خبریں سے مزید