• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت PDM کی پیدا کردہ کشیدہ صورتحال ختم کرے، شاہ محمود

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہےکہ نگراں حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پیدا کردہ کشیدہ صورتحال ختم کرے، بطور جذبہ خیرسگالی گرفتار خواتین کی رہائی کااعلان اچھی پیش رفت ہوگی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ بہتر یہی ہوگا کہ نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیر جانبدار ہوں تا کہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے خود وضاحت کردی ہےکہ نگراں وزیراعظم ان کی چوائس نہیں تھے۔
اہم خبریں سے مزید