• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنیکی درخواست دائر

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنیکی درخواست دائر کردی گئی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا،درخواست گزار کے وکیل سہیل احمد شیخ نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ہر شہری پر ریاست سے وفادار ہونا فرض ہے، ٹک ٹاک پر گزشتہ پانچ ،چھ ماہ سے فحش مواد اپلوڈ کرنے میں اضافہ ہوا ہے ،بہت سے ممالک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہے، ٹک ٹاک جیسی اپلیکشن سے نوجوان نسل کو ورغلایا جارہا ہے، بہت سے نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتے اپنی جان گنوا چکے ہیں، عدالت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
اہم خبریں سے مزید