اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کرنے والے 26 افراد کی فہرست تیار کی ہے جس میں گھر کے افراد اور پارٹی رہنماؤں کے علاوہ ان کے ڈاکٹر اور وکلا بھی شامل ہیں، ملاقاتیوں کی فہرست درخواست کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔