• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان میں سؤر کے گردے کی پیوند کاری، ایک ماہ کامیابی سے کام کرنے کا ریکارڈ

واشنگٹن (اے ایف پی) ایک طبی مرکز نے گزشتہ روزبتایا کہ ایک جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کے گردہ نے دماغی طور پر مردہ مریض میں پیوند کاری کےبعدمسلسل 32 دن کام کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔تجرباتی طریقہ کار تحقیق کے بڑھتے ہوئے شعبے کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف نسلوں کے درمیان اعضاء کی پیوند کاری کو فروغ دینے اور اس سے ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد کی فہرستوں کومختصر کرنا ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں یک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں، جن میں سے80ہزار کو گردے کی ضرورت ہے۔ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ این وائے یو لینگون کے ڈائریکٹر سرجن رابرٹ مونٹگمری نے کہا کہ صرف ایک جینیاتی ترمیم کے ساتھ اور تجرباتی ادویات یا آلات کے بغیر سؤر کے گردے کا یہ کام کو ظاہر کرتا ہے،انسانی جسم کی جانب سے رد کیے بغیر کم از کم 32 دن تک یہ انسانی گردے کے متبادل کے طور پر کر سکتا ہے۔رابرٹ منٹگمری نے ستمبر 2021 میں انسان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے گردے کی پہلی پیوند کاری کی، جس کے بعد نومبر 2021 میں اسی طرح کا طریقہ کار کیا گیا۔ اس کے بعد سے چند دیگر کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح کے سابقہ ٹرانسپلانٹس میں 10 ترمیمات شامل ہیں، جبکہ حالیہ تجربے میں صرف ایک ترمیم شامل ہے،نام نہادہائیپریکیوٹ ریجیکشن میں شامل جین جو کہ بہ صورت دیگر کسی جانور کے عضو کے انسانی گردشی نظام سے منسلک ہونے کے چند منٹوں میں واقع ہو جائے گا۔الفا گال نامی بائیو مالیکیول کے لیے ذمہ دار جین کو ناک آؤٹ کرکے،این وائے یو لینگون کی ٹیم فوری رد کرنے کے عمل کو روکنے میں کامیاب ہوگئی،جو دوسری صورت میں انسانی اینٹی باڈیز کے لیے ایک اہم ہدف ہوگا۔رابرٹ منٹگمری نے کہا کہ کم از کم گردوں میں ہم نے اب یہ ظاہر کرنے کیلئے مزید شواہد اکٹھے کیے ہیں کہ صرف ہائپر ایکیوٹ ردعمل کو متحرک کرنے والے جین ختم کرنے کیلئے ممکنہ طور پر طویل مدت کیلئے بہترین کارکردگی کے لیے طبی طور پر منظور شدہ امیونوسوپریسی دوائیں انسان میں ٹرانسپلانٹ کو کامیابی کے ساتھ منظم کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید