• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست خارج کر دی، عدالت نے شیخ رشید کو آئندہ محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہے، گزشتہ روز درخواست کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبد الرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی موجود تھے پراسیکیوشن نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل میں بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی شیخ رشید کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی تھی لیکن وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے اور وفاقی حکومت کی اپیل لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں زیر سماعت ہے اور وفاقی حکومت کی اپیل پر عدالت عالیہ شیخ رشید کے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ معطل کرچکی ہے لہٰذا ماتحت عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے سے متصادم کوئی فیصلہ جاری نہیں کرسکتی پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید