• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ میں یوکرین سے متعلق قرارداد منظور، بھارت، پاکستان اور چین سمیت 51 ممالک کا ووٹنگ سے گریز

لاہور(خالدمحمودخالد) اقوامِ متحدہ میں یوکرین سے متعلق قرارداد منظور، بھارت، پاکستان اور چین سمیت 51 ممالک کا ووٹنگ سے گریز۔ تفصیلات کے مطا بق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین میں پائیدار امن کی حمایت سے متعلق قرارداد A/ES-11/L.17 کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 107 ووٹ آئے جبکہ 12ممالک نے مخالفت کی۔ بھارت، پاکستان اور چین سمیت51 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ان ممالک نے متوازن سفارتی پالیسی کے تحت کسی ایک بلاک کا حصہ بننے سے گریز کیا۔ قرارداد میں یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستوں کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید