اسلام آبا ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں حج آپریشنز کو مکمل طور پر جدید بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر وفاقی وزارتِ مذہبی امور اور وفاقی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین حج ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے ۥتحت حج 2027 کے تمام مراحل درخواست کی وصولی سے لے کر واپسی تک مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوں گے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت تھی کہ عازمینِ حج کے لیے پورے عمل کو سہل اور شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پہلے ہی اپنے تمام حج امور کو ڈیجیٹلائز کر چکا ہے، ہمارے اس اقدام سے بین الاقوامی سطح کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور عازمین کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزافاطمہ خواجہ نے کہا کہ دونوں وزارتوں کے مابین اس معاہدے کے بعد اب حج درخواست سے لے کر تمام امور ڈیجیٹل ہوں گے۔ اس جدید نظام سے کام کی رفتار بڑھے گی اور انسانی غلطیوں یا تاخیر کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔