راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابی نے ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے ان کے فیملی ارکان کی ملاقات کروائی گئی ،ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بیٹی قرسام اور بھابی مہرالنساء شامل تھیں ،جیل حکام نے یہ ملاقات کانفرنس میں کروائی ۔