اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نےسینٹ کے سوال پر ملک بھر کے کسٹم کے فیلڈ دفاتر میں گزشتہ تین برس سے تعینات کسٹم انسپکٹر، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سینیٹ میں سینٹر حاجی ہدایت اللہ نے سوال بھیجا ہے کہ ائیر پورٹس، بندرگاہوں اور بارڈر پرگزشتہ تین برسوں کےد وران تعینات کسٹم انسپکٹرز، سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے نام، عہدوں کی تفصیلات دی جائیں جس پر ایف بی آر نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور کے چیف کلکٹر کسٹم اپریز منٹ، چیف کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ اینڈ ان پٹ، آؤٹ پٹ، چیف کلکٹر اسلام آباد ائر پورٹ کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ سینیٹ کو بروقت تفصیلی جواب فراہم کیا جاسکے۔