• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو ایک ماہ کی تاخیر سے اپریل کے آخر میں کھل سکے گی

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) شاہراہ بھٹو(ملیر ایکسپریس وے)مارچ کی بجائے اپریل کے آخر میں کھل سکے گی منصوبے پرکام کی فزیکل پراگرس 94 فی صدہےقیوم آباد کورنگی روڈ سے سپر ہائی وےکاٹھوڑ تک 39کلومیٹر طویل دورویہ سڑک کو وزیر اعلیٰ سندھ نے مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہےسڑک کی تعمیر کا کام بیک وقت کئی مقامات پر جاری ہےقائدآباد کے قریب ملیر ندی کے اندر سپر ہائی وے جانے والی ایلیویٹڈچار کلومیڑ سڑک کی چھتوں کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ اسی مقام پرسپر ہائی وے سے شہر کی جانب ٹریک کی چھتوں کا کام 20رمضان سے پہلے مکمل کر لیا جائے گاپروجیکٹ ذرائع کے مطابق سڑک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے بیشتر حصے پر کارپٹنگ کی جاچکی ہےپروجیکٹ پر تعینات اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سڑک کو وزیر اعلیٰ کی ڈیڈ لائن کے مطابق کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے دونوں ٹریک کو ٹریفک لئے ایک ساتھ کھولا جائے گا واضح رہے پہلے اسے 31دسمبر 2025تک کھولنے کی تاریخ دی گئی تھی تاہم گزشتہ سال مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور ملیر ندی میں طغیانی کے باعث ڈیڑھ ماہ تک ایلیویٹٹد سڑک کا کام رکا رہا۔ یاد رہے شاہراہ بھٹو کو قیوم آباد سے کراچی پورٹ تک براستہ ڈی ایچ اے توسیع دینے کی بھی حکومت سندھ منظوری دے چکی ہے جس پر عنقریب کام کا آغاز ہو جائے گا اسے منصوبے کےفیز ون کا نام دیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید