• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جنگ کے بعد بھارت کی حکمت عملی تبدیل

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی کے دورۂ اسرائیل کے پیچھے اربوں ڈالر کے جنگی معاہدے، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون شکن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہوگی ، پاکستان سے کشیدگی کے بعد نئی دہلی کی حکمت عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ مئی میں فوجی جھڑپوں اور ڈرون و میزائل خطرات نے نئی دہلی کو اپنی تیاریوں کا ازسرنو جائزہ لینے پر مجبور کردیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ملٹی بلین ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر پیش رفت متوقع ہے جن کی مالیت بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دس ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے، اور ان مذاکرات کا مرکزی محور ایسے جدید فضائی دفاعی نظام، میزائل شکن ٹیکنالوجی اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے آلات ہیں جو حالیہ برسوں میں بدلتی جنگی نوعیت کے تناظر میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید