• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی ورک ویزا پر 20 لاکھ اینٹھنے والا ملزم AHTC راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن)اٹلی ورک ویزا پر 20لاکھ اینٹھنے والا ملزم AHTC راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ورک ویزا پر 20 لاکھ روپے وصول کرنے کے عوض شہری تھے فراڈ کرنے والا فراڈیا انسانی اسمگلر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ سرکل کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر نے بتایا کہ کلر سیداں راولپنڈی کے رہائشی ملزم محمد تاج نے راولپنڈی کے ایک شہری سے 20لاکھ وصول کر کے یہ دعوی کیا کہ وہ اس کو لیبیا کے ذریعے ورک ویزا پر اٹلی پہنچا دے گا۔ ملزم پیسہ وصول کرنے کے بعد تھوڑے سے بعد غائب ہو گیا جس کے بعد اس کے خلاف راولپنڈی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ نمبر 584/254 درج ہوا۔ ملزم کی تلاش کافی عرصے سے جاری تھی اور آخر کار اس کی موجودگی اسلام آباد کے ایک علاقے میں ہونے کے اطلاع ملی اور وہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید فراڈ کی تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید