• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک روزگار کے نام پر کروڑوں بٹورنے والا ٹریول ایجنسی آفس بے نقاب

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے بیرون ملک روزگار کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا ٹریول ایجنسی آفس بے نقاب کر دیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے انکوائری نمبر 406/26 کے تحت گلبشن اقبال میں واقع ٹریول ایجنسی "World Visa Services" کے دفتر پر چھاپہ مارا۔دفتر شازکو ہاؤس پلازہ بلاک 13-A چوتھی منزل پر قائم تھا۔کارروائی کے دوران اینڈریوز ولد رابرٹ مسیح (آپریشن منیجر) کاروبار سے متعلق کوئی قانونی حیثیت یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔دفتر کی تلاشی کے دوران 8 پاکستانی پاسپورٹس،دو چیک بکس اور تین مہریں قبضے میں لے لی گئیں۔دفتر سے مختلف ممالک کے متعدد ورک ایگریمنٹس اور دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ دفتر معصوم شہریوں سے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک میں روزگار کے نام پر کروڑوں روپے وصول کر رہا تھا۔شہریوں سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقوم وصول کی جاتی رہیں۔ایجنسی کے مالک کا بھائی عمران مسیح متحدہ عرب امارات میں بھی اسی نوعیت کا کاروبار چلا رہا ہے جس کی تصدیق وزٹنگ کارڈ سے ہوئی۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ دستاویزات اور شواہد قبضے میں لے کر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید