لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت نے ریاست کیرالا کا نام تبدیل کرکے کیرالم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا کہ کابینہ نے ریاستی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام اپریل میں ہونے والے کیرالہ اسمبلی انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔