کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے کارندے سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو سریاب عبدالقادر قمبرانی نے خفیہ اطلاع پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمر خان اور منشیات فروش امین اللہ کو گرفتار کر کے 1کلو 20گرام چرس برآمدکرلی جبکہ صدر پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے ثناء اللہ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لی دوسری کاروائی میں نامزد ملزم میر وائس کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ منظور شہید کے عملے نے اشتہاری ملزمان شاہ دات اور خدا بخش کو گرفتار کرلیا۔