• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کے تمام عہدے دار معطل، ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹر برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سابق وزراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری حیدر حسین سمیت تمام عہدے داروں کو معطل کرکے کام سے روک دیا ہے۔ تاہم ایشین گیمز کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھیل کی بہتری کیلئے کلبوں کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیڈریشن انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائے گا، پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا۔ دریں اثنا پی ایچ ایف کے عہدے داروں نے معطلی کے اعلان کے بعد مشاورت شروع کردی ہے۔ جمعے کو فیڈریشن اپنے موقف کا اظہار کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق معطل ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں تو ایک سال سے قبول نہیں کیا جارہا ہے مگر ہم نے مشکل ترین حالات کے باوجود سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ماضی میں ہونے والی ہر قسم کی انکوائری ایف آئی سے کرانے کے حامی ہیں اور خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں، کرپشن ثابت ہوجائے تو ہر سزا کیلئے تیار ہیں۔

اسپورٹس سے مزید