• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ پر تنقید کے بعد 92 ورلڈ کپ فاتح کپتان ویڈیو میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کھلاڑیوں، صحافیوں اور شائقین کرکٹ کی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ویڈیو میں92 ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان کو شامل کر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہوگیا ۔ پی سی بی نے کرکٹ ہسٹری کا نیا پرومو جاری کردیا۔ نئے پرومو میں عمران خان کی وڈیو اور تصاویر لگادی گئیں نئے پرومو میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایشین گیمز میں جیت کا بھی ذکر شامل ہے۔ ندا ڈار کے 100 وکٹوں کا ریکارڈ بھی نئی وڈیو میں شامل کرلیا گیا۔ پی سی بی نے مصباح کا ٹیسٹ میس اٹھانا بھی نئی وڈیو میں شامل کرلیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلی وڈیو میں عمران خان کی وڈیو نہ شامل کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ۔

اسپورٹس سے مزید