کراچی( نصر اقبال / اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کے انتخاباتکیلئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی شعیب کھوسو نے جنگ کو بتایا کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے ہاکی فیڈریشن کے معطل عہدے داروں اور سابق اولمپئنز سے ایک دو دن میں مشاورتکے بعد ایک نگران کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کلبوں کی اسکروٹنی کرے گی۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں انتخابات کرادیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے ایونٹ پی ایس بی کی نگرانی میں ہوں گے، انہیں نہیں روکا جائے گا۔