• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوہائیو ٹینس، وینس ولیمز کا سفر ختم

اوہائیو(جنگ نیوز) جمہوریہ چیک کی مرکیٹا وینڈرسووا نے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں امریکا کی سلوئن اسٹیفنز کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کے علاوہ امریکی کوکو گاف، بیلاروس کی ارینا سبالنکا اور چین کی کوائن ژینگ نے فتوحات رجسٹر کرائیں، ژین نے سابق عالمی نمبر ایک امریکی وینس ولیمز کو مات دی۔