• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجرکاری کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر سمیت انتظامی افسران، ٹی ایم ایز، محکمہ جنگلات، زراعت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور میں شجرکاری کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ پشاور میں شجر کاری مہمات میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہدایت کی کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں شجرکاری کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں اور شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
پشاور سے مزید