• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم سین کا تحفظ نہ ہونے سے شواہد ضائع، ملزمان بری ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ میں پولیس آرڈر 2002کی منسوخی سے متعلق درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کرائم سین کا تحفظ نہ ہونے سے شواہد ضائع اور پراسیکیوشن کے عدالتوں میں ناقابل قبول شواہد پیش کرنے سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں، پولیس تفتیش میں کمزوریاں ہیں جس کا ملزمان کو فائدہ ملتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پولیس آرڈر 2002 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ سندھ نے علیحدہ سے خصوصی تفتیشی ونگ قائم کیا ہے، سندھ پولیس کا اقدام قابل ستائش ہے، پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کیلئے ابھی ایسے اقدامات نہیں کئے۔
اہم خبریں سے مزید