لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے، نواز شریف میرا لیڈر ہے اور میں اُن کا کارکن ہوں، سیاست میں ضد سے نہیں بلکہ معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، بطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا۔ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 16ماہ دن رات محنت کی کہ عوامی بھلائی کیلئے کچھ کرسکوں، فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی کال آگئی۔