• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادیوں کا بوجھ اٹھانا پڑیگا، شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو کئی فیصلے کرنے چاہئے تھے لیکن نہیں کیے تاہم اس کا بوجھ مسلم لیگ (ن) کو اٹھانا پڑیگا۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سابقہ اتحادی حکومت کے اقدامات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں کی طرف سوالات اٹھنے کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ اتحادی حکومت تھی، ان کا وزیراعظم تھا اور فیصلے وزیراعظم کرتا ہے، اس لیے ان دو جماعتوں کی نگران حکومت کے حوالے سے عوامی سطح پر بات کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے فیصلے تھے جو پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے نہیں کیے، اتحادی حکومت کے دوران فیصلوں کی کمی تھی، اتحادی حکومت بہت سے فیصلے نہیں کر پائی۔
اہم خبریں سے مزید