پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور چیمبر اور الخدمت ہسپتال پشار کے مابین ایک مفاہمی یاداشت پر پر دستخط کی تقریب الخدمت ہسپتال ڈبگری پشاور میں منعقد ہوئی جسمیں الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص، مرکزی سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن محمد شاکر صدیقی، ملک، ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈپٹی ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر عبدالحمید، پشاور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی ۔تقریب سے ڈاکٹر محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ہسپتال ڈبگری جدید ٹیکنلوجی سے آراستہ ہے جہاں مریضوں کہ علاج حوالہ سے ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں اور ہماری کوشش رہے گی کہ مزید اس ہسپتال میں جدت لائیں تاکہ یہاں ائے ہوئے مریضوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ تقریب سے پشاور چیمبر کے صدر سلمان الہی ملک نے کہا کہ میں مشکور ہوں ڈائریکٹر صاحبان کا جنہوں نے پشاور چیمبر کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر کے پشاور چیمبر کے ممبران کی عزت افزائی کی ہے اس مفاہمتی یاداشت کا مقصد پشاور چیمبر کے ممبران کو اس جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ پشاور (لیڈی رپورٹر)ہسپتال سے علاج معالجہ میں رعایت ملے گی جو بہت بڑی بات ہے اس سے پہلے بھی ہم نے الخدمت ہسپتال کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جس نے ہمارے پشاور چیمبر کے ممبران کو سکرینگ ٹیسٹ میں 25فیصد رعایت ملی ہوئی ہے پشاور چیمبر اور الخدمت دنوں کا مقصد سماجی خدمت ہے اگے بھی ہم ایک دوسرے کیساتھ ملکر عوام کے لیئے سماجی کام کریں گے۔ اس موقع پر خالد وقاص نے کہا کہ اللہ تعالی الخدمت کی تمام تنظیموں کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے جو ایک ایسے سفر پر ہیں جہاں صرف خدا کی مخلوق کی خدمت کی جارہی ہے ہمیں اچھا لگتا ہے جو ہمارے اس خدائی مخلوق کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیتا ہے اور میں پشاور چیمبر کی خدمات کو سراہتا ہوں جو اپنے تاجران برادری کے مسائل کو سلجھانے کیساتھ ساتھ الخدمت کی تنظیموں جیسے الخدمت تھیلسمیا بلڈ سنٹر ہو یا اغوش ہوان میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے