• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، شاہ محمود ریمانڈ پر FIA کے حوالے، اسد عمر بھی زیر حراست؟

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

عدالت نے انہیں پیرکو (آج ) متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا‘ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں‘ ضمیر مطمئن ہے۔ 

ادھرپی ٹی آئی رہنمااسدعمر کو بھی سائفر کیس میں گرفتار کرلیاگیاہے‘ان کو دفعہ 34کے تحت حراست میں لیاگیاہے ‘ایف آئی اے ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے اسدعمر کی گرفتاری کی تردید کی ہے ‘پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وہ اپنے گھر پر ہیں۔ نیوزایجنسیوں کے مطابق شاہ محمود کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید