پشاور ( جنگ نیوز )دو سابقہ وزیر اعلی کی موجودگی کے باوجود نوشہرہ کے ناکام ترین پاور شو نے ثابت کیا کہ عوام کو عمران خان کے متبادل کے طور پر کوئی بھی قابل قبول نہیں اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ کسی بھی سیاسی ڈرامہ بازوں کے نرغے میں آنے والے نہیں انہیں اب اصلی اور کھوٹے سکے کی پہچان ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے پرویز خٹک کے ناکام جلسے کے بارے میں ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور حکومت کے مکمل سپورٹ کے باوجود پانچ ہزار لوگ بھی اکھٹے نہ کرنا ان لوگوں پر عوام کا عدم اعتماد جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے لہذا اسٹیبلشمنٹ اور ریاستی اداروں کو اپنی ذاتی انا کو بالائے طاق رکھ کر عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے بر وقت صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کرتے ہوئے حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوکر ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہو سکے