• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پیکیج کے تحت منصوبوں کو مکمل کرایا جائے‘ بی این پی عوامی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی عوامی کے سینئر رہنما بانی ممبر اور کوئٹہ کے آرگنائزر لالا حسن ریکی، ڈپٹی آرگنائزر عید محمد، اکرم ریکی، نقیب ریکی، نجیب ریکی، آصف ریکی، اعظم مینگل، سجاد زہری، یوسف زہری، سعید احمد شاہ و دیگر نے بیان میں میر علی مردان ڈومکی کو نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کو اب دہری ذمہ داریوں کا سامنا ہے ایک تو شفاف انتخاب کا انعقاد اور دوسری بلوچستان کے مسائل کا حل اور انتظامی امور کی دیکھ بھال ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا جاچکا ہے اس سلسلے میں حلقہ بندیوں کی نگرانی بھی اہم ذمہ داری ہے ہم نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کو تمام اکائیوں میں برابر تقسیم کرنے کے لئے موثر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ صوبے میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور منہ مانگے دام وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے جبکہ کوئٹہ پیکیج کے تحت منصوبوں کو مکمل کروایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید