کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے۔