اسلام آباد، نکیال(وقائع نگار،نامہ نگار خصوصی) بھارتی فوج نے سیز فائر لائن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اولی گائوں کا رہائشی 60 سالہ غیاث شہید ہوگیا جبکہ کھیتوں میں گھاس کاٹتے ہوئے3خواتین زخمی ہوگئیں،60سالہ محمد غیاث صبح سویرے کھیت میں گھاس کاٹ رہا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کانشانہ بنا، 3 خواتین زخمی ہوگئیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے، عوام کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائیگا،مقامی ذرائع کے مطابق 60سالہ محمد غیاث 21اگست کوصبح سویرے کھیت میں گھاس کاٹ رہا تھا کہ بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں پیر کو بلا اشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر نے بھارتی جارحیت کو سیز فائر لائن مفاہمت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے۔