• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے رجسٹرر آفس نے توشہ خانہ بدعنوانی کیس میں جیل میں تین سالہ قید کاٹنے والے ،پی ٹی آئی کے سربراہ،عمران خان کی جانب سے مزید مقدمات میں پولیس کو ا ن کی گرفتاریوں سے روکنے سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کردی ہے ،رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر درخواست اعتراضات لگا کر وکیل کو واپس کردی،سوموار کے روز رجسٹرار آفس نے درخواست گزار عمران خان کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر درخواست اعتراضات لگا کر انکے وکیل کو واپس کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید