راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈیجیٹل مردم شماری میں نمایاں کارکردگی پر 14افسران و سٹاف میں اعزازی سرٹیفکیٹس و شیلڈز تقسیم کئے گئے۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سید حسن رضا، نعمت اللہ خان، نعیم طاہر، محمد محمود قریشی، نعیم حسین، رائو محمد تسلیم، احمد نبیل، بلال تصدق، علی امین، احمد نواز، ذیشان، عبدالمنان، عصمت کمال اور صیاب کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ راولپنڈی ڈویژن کی آبادی 2اعشاریہ 21فیصد گروتھ کے ساتھ ایک کروڑ 14لاکھ 96406ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی ڈویژن میں مردم شماری کیلئے 32اضلاع بنائے گئے جن میں 22تحصیلیں اور 10کنٹونمنٹ بورڈز شامل تھے۔