لندن ( مرتضیٰ علی شاہ) شواہد سے پتہ چلاہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل راشد یعقوب سے کہا ہے کہ وہ ان کے قانونی مقدمات کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور عالمی عدالت کے ذریعے قانونی وسائل مجتمع کریں اور اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں میں ان کےلیے لابی کریں تاکہ وہ ان کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر اور پاکستان کے اندر ۹ مئی کو پاکستانی فوج کی تنصیبات پرمتشددانہ حملوں کے حوالے سے مداخلت کرسکیں۔ اقوام متحدہ تک رسائی کےلیے قانونی کام کےلیے فنڈز اکھٹا کرنے کاکام ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فائونڈیشن ( ایچ آر ایل اے ایف ) کے سی ای او راشد یعقوب کو خفیہ انداز میں پہنچایا گیا ہے تاکہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں سرکردہ انگریز وکیلوں کو ہائیر کرسکیں ۔