کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہائوس میں نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈمقبول باقر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے نگراں وزیر اعلیٰ کو حالیہ دنوں میں کراچی میں پی پی پی کے کارکنوں امجد حسین اور شوکت بلوچ کے قتل پر پارٹی کی تشویش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وفد نے نگراں وزیر اعلیٰ سے دہشتگردی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اوران واقعات میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔