پشاور ( جنگ نیوز )ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132 کے وی ورسک پاور ہائوس سے بجلی کی فراہمی 23اور24اگست صبح8سے شام6 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132کے وی نیو ورسک، پشاور کینٹ، ریگی ماڈل ٹائون، جمرود، سخی چشمہ گرڈ سے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔132کے وی سخی چشمہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی23اگست صبح 7سے دوپہر12 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی انڈسٹریل ، چغرمٹی، پجگئی ، بینظیر ویمن یونیورسٹی ، مدینہ کالونی، مقصود آباد، شاگئی، اوپازئی ، پیر بالا 1،2، مسلم آبادـ، کانیزہ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132کے وی دلہ ذاک گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی23اگست صبح7سے دوپہر12بجے تک بند رہے گی۔