پشاور(وقائع نگار)بل اینڈگیٹس فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل گیلوے کی ڈی سی پشاور آفس آمد۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے پشاور میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔انھوں نے پشاور میں پولیو کوریج، انکاری والدین اور دیگر اقدامات پر بھی تفصیل سے بتایا۔