راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم (فرسٹ اینول) 2023کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نےنتائج کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا کہ 126151امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 63686 امیدوارکامیاب جبکہ 62456فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 50.49فیصد رہا۔ طالبات کی شرح کامیابی61.47جبکہ طلباء کی شرح کامیابی 39.65فیصد رہی۔