کراچی(اسٹاف رپورٹر) یو ایس ٹی ماسٹرز ٹی 10 لیگ فلوریڈا میں پاکستان کے سہیل خان نے چار گیندوں پر اتنے ہی وکٹ لیکر منفرد کارنامہ انجام دیا۔ اٹلانٹا رائیڈرز نے چھ وکٹ پر 103رنز بنائے، جواب میں نیویارک واریئرز نے مصباح الحق اور جوناتھن کارٹر کے چار چھکوں کی بدولت ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ ایک اور میچ میں موریس ویلی یونیٹی نے کیلیفورنیا نائٹس کو 7 وکٹ سےہرادیا۔نائٹس نے 4 وکٹ پر 100 رنز بنائے۔ یونیٹی نے ہدف8.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔