• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت مشاورت، خط لکھنے یا تاریخ دینے کے مجاز نہیں، ای سی پی وفد ملاقات کے لیے نہیں جائے گا، کنور دلشاد

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ صدر کے پاس مشاورت یا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں اس لیے الیکشن کمیشن کا وفد صدرسے ملنے نہیں جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر صدرمملکت نے انتخابات کی تاریخ دے بھی دی تو الیکشن کمیشن اسے مسترد کردے گا۔کنور دلشاد نے کہا کہ آرٹیکل 48(5)کے تحت صدر الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے مجاز نہیں‘ صدر کا وزیراعظم کی ایڈوائس کے بغیر الیکشن کمیشن کو خط لکھنا غیرمنطقی ہے‘الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی شیڈول کا اعلان کرنا چیف الیکشن کمشنر کا اختیار ہے ۔

اہم خبریں سے مزید