سانگلہ ہل(نمائندہ جنگ ) سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ ان کی وطن واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہوگی جہاں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہ داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 147چوڑی دارالحسان میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری نعیم چٹھہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے 24 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔