• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر جمال شاہ نے چین سے قیمتی تحفہ ملتے ہی توشہ خانہ میں جمع کرادیا

کراچی(اخترعلی اختر) وفاقی وزیر جمال شاہ نے چین کی جانب سے قیمتی تحفہ ملتے ہی فورا توشہ خانہ میں جمع کروادیا۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے توشہ خانہ میں ایک قیمتی تحفہ جمع کروایا ہے جو انہیں چائنا کے سفارت کار سے حالیہ ملاقات کے دوران ملا تھا۔ یہ تحفہ چینی گھوڑے کا ایک قیمتی سیرامک ​​مجسمہ ہے۔ وفاقی وزیر جمال شاہ نے کوئی بھی غیر ملکی تحفہ اپنے پاس نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حال ہی میں ملنے والا تحفہ فورا توشہ خانہ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر سفارت کاروں سے ملاقاتوں یا مستقبل میں کسی غیر ملکی دورے کے دوران انہیں پیش کی گئی کوئی بھی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے۔
اہم خبریں سے مزید