اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے بلوچستان کے ایک سینئر وکیل، عبدالرزاق شرکے بہیمانہ قتل کے مقدمہ میں مقتول کے بیٹے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کو ملزم نامزد کرنے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران ملزم عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کے سابق حکم میں مزید توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نے بھی کئی سوالات سوچ رکھے ہیں، مناسب وقت پرپوچھیں گے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے ملزم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے آپ کے مو کل کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا۔