کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،دہشتگردی کی روک تھام کے لئے پاکستان میں نگراں حکومت کو قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرانا ہوگا، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو فعال کرنا ہوگا،پاکستان نے عالمی دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دی ہیں ، اس کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جائے، پاکستان نے اس جنگ میں جس قدر مالی اور جانی نقصان اٹھایا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں کئے جانے والے اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے پاکستان میں نگراں حکومت کو قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرانا ہوگا۔