• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیسیٰ کاسی پارٹی اثاثہ‘ خدمات یاد رکھی جائینگی‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک عیسیٰ خان کاسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے۔ پارٹی اور ضلع کوئٹہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عیسیٰ کاسی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوگا۔ وہ پارٹی کے مخلص ساتھی تھے ۔ ضلع کوئٹہ کے لئے ان کی خدمات گرانقدر تھیں۔ بیان میں پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید