کراچی(این این آئی) ایک ارب17کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 2کنٹینرز میں چینی کی 1750بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان سے افغانستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے مالیت کی چینی اسمگل کی جا رہی تھی، یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے، 2 کنٹینرز میں چینی کی 1750بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جا رہی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ غیرملکی اشیا کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کررہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیا کے ساتھ ممنوعہ اشیا اسمگل کرنے لگے ہیں۔