• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری انتظامیہ کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف تعطل شدہ آپریشن دوبارہ شروع

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) مری انتظامیہ نے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر کچھ دن کے تعطل کے بعد غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ لوئر ٹوپہ‘ بستال موڑ اور ایکسپریس وے پر متعدد تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ نئےاسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر نے ازخود صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ اور این ایچ اے کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن مری، سول ڈیفنس، پولیس اور ٹیکنیکل سٹاف حصہ لے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے حکم کے بعد مری انتظامیہ نے ایکسپریس وے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید