• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موضع پنج گراں راولپنڈی میں غیرقانونی و غیرمجاز زیرتعمیر کمرشل عمارت سربمہر

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے کلر سیداں روڈ پر موضع پنج گراں راولپنڈی میں غیر قانونی و غیر مجاز زیر تعمیر کمرشل عمارت کو سربمہر کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول‘ انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول‘ بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے تھانہ روات پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا اور عمارت کو سیل کر دیا۔ اس سے قبل منیر اور جمعہ خان کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے تجاوزات‘ غیرقانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کیخلاف سخت کارروائی اور غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارات کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے سروے کی ہدایت کی ہے۔