کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ کوئٹہ شہروگردونواح کے علاقوں میں چوری کی وارداتیں تشویشناک ہیں ۔ حکومت چوری اور ڈکیتی کی واردتوں کے روک تھام میں مکمل طوپر ناکام ہوچکی ہے۔اس طرح کے واقعات سے لوگ بے چینی کا شکار ہیں۔ کوئٹہ شہر ہزارگنجی، مسلم اتحاد کالونی ، بند میٹھا چوک پشتون آباد کلی اسماعیل، ہدہ چوروں، ڈاکوں اور منشیات فروشوں کا آماجگاہ بن چکا ہے دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام کی عزتیں مال و جان سب کچھ دا پر لگ چکی ہے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں، گاڑیوں اور نقدی سے محروم کیا جارہا ہے پولیس بھی ان لوٹ مار اور منشیات فروش کو قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی، ڈاکو راج کا خاتمہ، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، منشیات معاشرتی برائیوں کی سرکوبی کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں ناگزیر ہے ۔ ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔