• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی حالات بہتر ہوسکتے ہیں، وزیراعظم، ہر ممکن تعاون کریں گے، آرمی چیف

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل میں نگراں حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے‘ ،سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول اور سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے‘پہلی بار ہے کہ ملکی معیشت کے لیے ایک وژن دکھائی دے رہا ہے۔ اجلاس نےسرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے گزشتہ حکومت کے منصوبوں کی بھی توثیق کی ۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم اور حمایت کا اظہار کیا ہے، ایپکس کمیٹی نے زراعت/لائیو اسٹاک، کان کنی/معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے گذشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی بھی توثیق کی۔

اہم خبریں سے مزید