اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر چینی کی برآمد پر پابند ی عائد کر دی اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو ہدایت کی ہےکہ چینی کی دستیابی ، قیمت اور اس کےا ستعمال کی مقدار سے متعلق رپورٹ تیار کر کے جمع کرائی جائےجبکہ گندم کے موجودہ سٹاک ، دستیابی اور قیمت کی رپورٹ بھی طلب کر لی، ای سی سی کا اجلاس نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا جس میں چینی کی پیداوار ، سٹاک کی صورتحال ،مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مجموعی مہنگائی پر اس کے اثرات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔